حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے جنوبی پنجاب کے مدارس کے علماء اور شیعہ علماء کونسل کے ذمہ داران کے وفد نے زہرا (س) اکیڈمی کراچی میں ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق وفد میں مولانا موسیٰ رضا جسکانی، مولانا طارق حبیب، مولانا مظہر عباس، مولانا جاوید اقبال کلاچی و دیگر رفقاء شامل تھے۔
سیکرٹری جنرل نے مختلف امور پر حال و احوال کیا اور علاقوں کی خیریت دریافت کرنے کے بعد اہم قومی مسائل و ملی امور پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔
وفد نے اہم مسائل کے حل کے حوالے سے سیکرٹری جنرل سے درخواست کی۔ سیکرٹری جنرل نے بھی معاملات کے حل کے حوالے سے وفد کی رہنمائی کی اور جلد دورہ جات کے حوالے سے بھی یقین دہانی کرائی۔
آپ کا تبصرہ